43

اوپونے جدید F7اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرادیا ،اسکی دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات اور قیمت اس خبر میں جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) موبائل کمپنیاں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آئے روز نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہوتی ہیں اور اب سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر اوپو (OPPO)نے آج اپنا نیا F7اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ اسمارٹ فون ٹیکنالوجی کو نئی حدتک پہنچانے کے ساتھ F7اسمارٹ فون میں سیلفی فوٹوگرافی کے لئے اب پہلے سے

بہتر آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی ہے جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے مزید آپریشنل فیچرز بھی شامل ہیں۔ سوپر فل اسکرین اور پہلے سے بہتر ملٹی ٹاسکنگ سافٹ ویئر کے امتزاج کے ساتھ F7اسمارٹ فون اپنے صارفین کو پہلے سے بہتر استعمال کی سہولت پیش کرتا ہے۔ آج پاکستان میں متعارف ہونے والا اوپو F7 اسمارٹ فون 4GB RAMاور 64GB کے ساتھ 21اپریل سے ملک بھر میں تین رنگوں سولر ریڈ، مون لائٹ سلور اور ڈائمنڈ بلیک میں 39,899روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح اوپو F7 اسمارٹ فون 128GBاور 6GB کے ساتھ سولر ریڈ اور ڈائمنڈ بلیک رنگوں میں 49,899روپے میں دستیاب ہوگا۔ پاکستان کی مشہور شخصیات نے لاہور میں منعقدہ اس رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی ۔جہاں ان کے پرستاروں نے ان کے ساتھ یادگار سیلفیاں بنائیں اور پرستار اپنی پسندیدہ شخصیات سے ملے۔ ان شخصیات میں عمران عباس، منیب بٹ، ایمن خان، اقراء عزیز، حنا الطاف، رامشا خان، علیزہ گبول اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔اس شاندار افتتاحی قریب میں معروف پاکستانی فوٹوگرافر حسیب صدیقی نے اپنے اوپو F7اسمارٹ فون سے حیران کن تصاویر لیں۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے بتایا، “ہم پاکستان میں اوپو F7اسمارٹ فون متعارف کرانے پر انتہائی پرجوش ہیں

۔ F7اسمارٹ فون میں غیرمعمولی کیمرا ریزولوشن اور انتہائی جدت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ فون سیلفی کے شعبے میں مکمل طور پر نیا اضافہ ہوگا۔ یہ فون دیگر بہت سی خصوصیات سے آراستہ ہونے کے ساتھ طاقتور، رواں اور پرکشش ڈیزائن کا بھی حامل ہے۔ ہم جب بھی نئے فون پر کام کرتے ہیں تو اپنے صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اسی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی نوجوان افراد کو اوپو F7اسمارٹ فون لازمی پسند آئے گا۔ ” F7اسمارٹ فون میں 25 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے جس میں رئیل ٹائم ہائی ٹائنامک رینج (ایچ ڈی آر) سینر نصب ہے۔ F7اسمارٹ فون سے لی گئی تصاویر میں وسیع اقسام کی تفصیلات، لومیننس اور کلر لیولز ہیں چاہے دھوپ میں تصویر لی گئی ہو یا پھر سائے میں تصویر لی گئی ہے۔ یہ اچھے معاری ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصاویر کے مساوی ہے۔ اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی 2.0 ٹیکنالوجی آپ کی بیوٹی مہارت میں اضافہ کرتا ہے جس میں صنف اور عمر کے مطابق چہرے کی شناخت میں مزید درستگی کی صلاحیت اور پہلے سے بہتر بیوٹیفکیشن ایفکٹس سمیت نئی خصوصیات شامل ہیں۔F7ان چند گنے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے جس میں 19:9 ایسکپیکٹ ریشو ہے ۔ F7اسمارٹ فون میں پہلے سے بہتر ریزولوشن 2280 بائی 1080 ہے ، جس کی بدولت 6.23انچ ایف

ایچ ڈی پلس سوپر فل اسکرین سے بصری منظری کشی میں خوبصورتی کے ساتھ روانی بھی آئے گی ۔ F7میں جدید ترین 64 بٹ 4جی بی اوکٹا کور پروسیسر ہے جس میں پہلے سے کافی بہتر آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اینڈرائڈ 8.1 کی بنیاد پر کلر او ایس 5.0 میں بہتر سسٹم کے انتظام کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بنایا گیا ہے۔ F7اسمارٹ فون بیک وقت مختلف ایپلی کیشنز چلانے کے مقابلے میں اپنے سابقہ F5اسمارٹ فون کی بنسبت 80 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ توانائی کو مناسب انداز سے استعمال کرتا ہے اور روزمرہ استعمال میں اوسط بیٹری لائف میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں اسپیشل ایڈیشن 6GB RAMکے ساتھ 128GB روم کی خصوصیات کے ساتھ سولر ریڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں دستیاب ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ ڈائمنڈ بلیک اور سولر ریڈ اسپیشل ایڈیشن نفاست اور ٹیکنالوجی کی مہارت کا شاہکار ہیں۔ اس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ کٹنگ اور پولشنگ ڈائمنڈز کے طور پر ہر ڈیوائس میں استعمال ہوئی ہے۔ اس میں مختلف سطح کی دھاتی اور گلاس بیک پر روشنی پڑنے سے ایسا لگتا ہے جیسے ہیرا چمک رہا ہے اور روشنی بکھر رہی ہے۔ اس میں تکونی پیٹرن ہیں اور جب مختلف زاویوں سے دیکھا جائے تو وہ روشن اور تاریک ہوجاتے ہیں۔ ایف 7 اسپیشل ایڈیشن میں ڈائمنڈ بلیک اور سولر ریڈ اپریل سے پاکستان بھر میں دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں