52

لندن سے بڑی بریکنگ نیوز : کلثوم نواز کی حالت اور بگڑ گئی ، اس وقت اسپتال میں کیا صورتحال ہے؟ مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر ڈالی

لندن سے بڑی بریکنگ نیوز : کلثوم نواز کی حالت اور بگڑ گئی ، اس وقت اسپتال میں کیا صورتحال ہے؟ مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر ڈالی۔۔۔۔۔۔۔۔لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اس وقت بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن میں موجود

ہیں جہاں سے مریم نواز نے اپنی والدہ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے قوم سے دعاﺅں کیلئے اپیل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ میری والدہ کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا رہاہے ، وہ مسلسل الٹیوں کے باعث بہت کمزور ہو چکی ہیں ، وہ سہارے کے بغیر ہل بھی نہیں سکتی ہیں ، آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے وہیل چیئر پر بٹھا کر لے جایا جارہاہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ انہیں اس وقت چلنے پھرنے میں بھی کافی مشکلات ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اچانک لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے جس کے بارے میں یہ بتایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں جس کے باعث وہ ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئے ہیں ۔ اور لندن جاتے ساتھ ہی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا ” امی کی کافی کمزور ہوگئیں ہیں اور میں اپنی ماں کے ساتھ کافی عرصے کے بعد ملاقات کر رہی ہوؐ، خدا سب کی ماؤں کی حفاظت فرامائے”۔ انکی تصاویر شیئر کرتے ہی (ن) لیگی ووٹروں اور سپورٹروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں