1,155

جڑانوالہ سے دلخراش خبر : رات کے اندھیرے میں محبوبہ کو ملنے آنے والے نے پکڑے جانے پر لڑکی کا بھائی قتل کر دیا ، مگر پھر لڑکی نے کیا قدم اٹھا لیا ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

جڑانوالہ (ویب ڈیسک)عاشق نے محبوبہ کے بھائی کو قتل کر دیامقتول کی بہن کا اقدام خودکشی ، واقعہ تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 58گ ب میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 58گ ب میں رشید کی جواں سالہ بیٹی نے ابو بکر سے مبینہ مراسم قائم کر رکھے تھے

گزشتہ شب ابو بکر اپنی محبوبہ کو ملنے اس کے گھر آیا ہواتھا کہ اسی دوران (ع ) کا بھائی ایوب جا گ گیا پکڑنے جانے کے ڈر سے عاشق ابو بکر نے اپنی محبوبہ کے بھائی ایوب کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم تو ڑ گیا۔ جبکہ قاتل فرارہو گیا۔ بھائی کی موت کاسن کر رشید کی جواں سالہ بیٹی نے گھر میں پڑی ہوئی زہریلی دوائی پی لی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا جہاں پیرا میڈیکل سٹاف و ڈاکٹر ز نے طبی امداد دے کر جان بچا لی اطلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق نارنگ منڈی کی مقامی ڈیرہ اشرف میں ناخلف بیٹے نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر اپنی ماں کو چھریوں کے پہ درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ گاؤں میں پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر مریدکے منتقل کردیا جہاں پراسکی حالت نازک ہونے کی بناء پر صغراں بی بی کو لاہور کے ہستپال میں ریفر کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت خطرئے میں بیان کی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں