887

بالی وڈ اداکار ’ بوبی دیول ‘ کو تو آپ جانتے ہی ہیں مگر انکا بیٹا کون اور کیا کرتا ہے؟ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

بالی وڈ اداکار ’ بوبی دیول ‘ کو تو آپ جانتے ہی ہیں مگر انکا بیٹا کون اور کیا کرتا ہے؟ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کا جواں سال بیٹا آریامن دیول پہلی بار منظر عام پر آگیا ، باپ بیٹے کی تصاویر

سوشل میڈیاپر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول طویل عرصے بعد سلور سکرین پر بڑی فلم میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں اہم کردار کیا ہے۔بوبی دیول کے کردار کو مداحوں نے پسند کیا ہے جس کے بعد اب فلم نگری کے دروازے ایک بار پھر ان کے لیے کھل گئے ہیں۔بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ ’’ تانیا دیول ‘‘ کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔فلم ’ریس 3‘ کے اداکار بوبی دیول 16 سالہ بیٹے’’ آریامن دیول‘‘ کے ہمراہ پہلی بار فلمی دنیا کی تقریب میں پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر محفوظ کرلیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں