440

شوبز سے بڑی بریکنگ نیوز : اداکارہ شیزہ بٹ اور انکی بہن فضہ بٹ بدمعاشوں کے نرغے میں آ گئیں ، لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تفصیلات اس خبر میں

لاہور (ویب ڈیسک )وحدت کالونی کے علاقہ میں سٹیج اداکارہ کی بہن پر با اثر افراد کا مبینہ طور پر تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق وحدت کا لونی کے علاقہ شباب چوک کے قریب اصغر گجر اور اس کے بیٹوں نے سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی بہن فضہ بٹ کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔

فضہ کے مطابق وہ اور شیزہ پرفارمنس کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ شیزہ بٹ کے مبینہ دوست اصغر گجر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ان کی گاڑی روک لی۔اپنی بہن کو نقصان سے بچانے کے لیے فضہ گاڑی سے اتری ہی تھی کہ اصغر گجر اور اسکے بیٹوں نے تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ انصاف کے حصول کے لیے مقامی تھانہ میں جانے پر پولیس نے درخواست موصول کرنے کے باوجود مقدمہ در ج نہیں کیا۔دوسری طرف سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشاشفیع کے خلاف دائر کیا جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرمیشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی تک جواب طلب کرلیاجبکہ عدالت نے میشا شفیع کومیڈیا پر بیان بازی سے روک دیاہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کئے جانے والے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزمات لگائے ،درخوست گزار کے مطابق میشا شفیع نے محض جھوٹی شہرت کے لئے الزامات عائد کئے،درخواست گزار کے مطابق میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی ،عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی تک جواب طلب کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں