554

نظامِ قدرت : ’’ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔۔۔۔۔ ‘‘ ثانیہ مرزا کو یہ بات کس نے اور کیوں کہی تھی؟ شعیب ملک کی اہلیہ نے پہلی بار بڑے راز سے پردہ ہٹا دی

نظامِ قدرت : ’’ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔۔۔۔۔ ‘‘ ثانیہ مرزا کو یہ بات کس نے اور کیوں کہی تھی؟ شعیب ملک کی اہلیہ نے پہلی بار بڑے راز سے پردہ ہٹا دیا۔۔۔۔ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی

اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ جب میرے والدین نے میرے انکل آنٹی کو میرے ٹینس کھیلنے کا بتایا تو ان کا کہنا تھاکہ ’ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا کوئی اس سے شادی نہیں کرے گا‘۔بھارت میں خواتین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کی جانب سے بنائے گئے نغمے ’مجھے حق ہے‘ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ انہوں نے 6 برس کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب یہ بھی سننے کو نہیں ملتا تھا کہ حیدرآباد میں کوئی لڑکی ٹینس کھیلتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جہاں بہت سے کرکٹرز ہیں، یہاں تک کے ان کے والد بھی کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی میں ان کے والدین کا اہم کردار ہے جنہوں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔ان کا کہناتھا کہ اب تک خواتین کو کھیلوں میں مردوں کے برابر اہمیت نہیں دی جاتی، یہاں تک کے مردوں کے انعامات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ خواتین کے کم جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی شدہ زندگی احسن طریقے سے گزار رہی ہیں اور دونوں اسرشتے سے کافی خوش دکھائی دیتے ہیں اور اگست میں انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں