41

انجیو پلاسٹی کے بعد طبیعت نہ سنھلی ۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کہاں‌ پہنچ گئے؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار انجیو پلاسٹی کے بعد اسلام سپریم کورٹ گئے لیکن کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں وہ اتوار تک لاہور میں ہی قیام کریں گے ، کیونکہ ان کو اہل خانہ کی جانب سے آرام کرنے کا اصرار کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے لاہور روانگی کا فیصلہ اہلخانہ کے اصرار پر کیا۔ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود چیف جسٹس مکمل آرام کے بجائے دفتری امور سرانجام دے رہے تھے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جمعرات کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے جہاں وہ اتوار تک مکمل آرام کرینگے۔فیملی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد سے لاہور روانگی کا فیصلہ اہلخانہ کے اصرار پر کیا۔ فیملی کا موقف تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل آرام کے مشورے کے باوجود چیف جسٹس دفتری امور سرانجام دے رہے تھے، چیف جسٹس پریم کورٹ اب لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے تاہم آئندہ پیر سے مقدمات کی سماعت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں