18

جمعہ کی نماز کے بعد دھماکا ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے نواحی گاؤں عیدک میں دھماکا ہوگیا ہے۔

دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا خیز بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی دور دور تک آواز سنی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شما لی وزیرستان واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے معلوم ہو اہے کہ دھماکا خیز بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں اسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں