147

معروف پاکستانی اسٹیج اداکار نسیم وکی گرفتار۔۔۔۔ اصل وجہ کیا نکلی؟ ناقابل یقین انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اسٹیج اداکار نسیم وکی کو لینڈ کروزر کو جعلی نمبر پلیٹ لگانے پرسٹیج اداکار کو پو لیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد ہی سفارشی فون موصول ہو نے پر گاڑی سمیت باعزت رہائی دے دی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹیج اداکار نسیم وکی نے اپنی لینڈ کروزر گاڑی

کو ایک کرولا کار کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔گز شتہ روز جب وہ ٹھوکر نیاز بیگ چو ہنگ نا کے پر پہنچے تو سیف سٹی کے کیمرے نے اسے ما نیٹر کرتے ہو ئے نشان دہی کر دی کہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے جس پر ایس پی سیف سٹی نے ڈولفن اہلکاروں کو وائر لیس پر کال نشر کر کے اس گاڑی کو قبضے میں لینے کا حکم دیا جس پر ڈولفن اہلکار سٹیج اداکار نسیم وکی کو گاڑی سمیت چو ہنگ تھانے میں لے گئے اور پابند سلاسل کر دیا تاہم سٹیج اداکار نسیم وکی نے اپنے سفارشیوں کے ذریعے رات گئے نہ صرف رہائی حاصل کر لی بلکہ وہ اپنی گاڑی بھی یہ کہہ کر ساتھ لے گئے کہ ان کی گاڑی جینوئن ہے تاہم سے نمبر پلیٹ لگوانا ابھی باقی ہے ۔وہ صبح محکمہ ایکسائز سے نمبر پلیٹ حاصل کر لے گا۔اس سے قبل معروف کامیڈین اداکارہ نسیم وکی کے اسٹیج ڈرامے ’’عاشق رنگ باز ‘‘ کی کاسٹ فائنل کر لی گئی ،کنگ آف کامیڈین امان اللہ طویل عرصے کے بعد اسٹیج پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نامور اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی عید الفطر پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے جس کی کاسٹ میں مہک نور ،نگار چوہدری ،حسنہ بھٹی ،فروزہ ،امان اللہ ،سخاوت ناز ،ناصر چینوٹی ،قیصر پیا ،ہنی البیلا اور نسیم وکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامے کی سنسر ریہرسل آج (جمعرات) پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے نسیم وکی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسٹیج ڈرامے فیملیوں کے لئے ہوتے ہیں جس میں کامیڈی کے ساتھ اصلاح کا پہلو بھی اجاگر کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اسٹیج ڈرامے کو لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے کچھ سبق بھی حاصل کر کے جائیں اور خدا کے فضل سے میں ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں