75

تازہ ترین خبر : کل شام گمشدہ قرار دی جانیوالی ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ پتہ چل گیا

کراچی (ویب ڈیسک) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا، ان کی بہن روبینہ نے بتایا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک ہیں اور بھائی کے گھر پر ہیں۔ روحی بانوکی اچانک گمشدگی کے معاملے پر ان کی بہن روبینہ نے دو دن تک

تو چپ سادھے رکھی ،ان سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اداکارہ روحی بانو کی بہن نے بتایا کہ روحی بانو بھائی کے گھر پر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کے باپ کا گھر نہیں جہاں وہ رہیں وہ وہاں صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔ روحی کی بہن روبینہ نے کہا کہ روحی بانو اس وقت بالکل ٹھیک اور بھائی کے گھر پر ہیں، جلد ہی میڈیا کو بلوا کر روحی بانو سے ملاقات کراؤں گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض سیزو فرینیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کے لئے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کے لئے ہمیشہ مختص رہتا ہے اور ایک سال قبل انہیں فاؤنٹین ہاؤس سے ان کی بہن روبینہ لے کر آئی تھیں۔ اس سے قبل اکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکارہ روحی بانو لاپتہ ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روحی بانو فاؤنٹین ہاؤس سے غائب ہیں اور لاہور میں واقع اپنے گھر میں بھی موجود نہیں۔ اداکارہ دماغی مرض کا شکار تھیں اورعلاج کی غرض سے لاہور میں واقع فاؤنٹین ہاؤس میں رہائش پذیر تھیں۔ فاؤنٹین ہاؤس کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی بہن روبینہ ایک سال قبل ان کو اپنے ساتھ واپس گھر لے گئی تھی اور اسکے بعد سے اب تک اداکارہ واپس فاؤنٹین ہاؤس نہیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق روہی بانو کی بہن اداکارہ کے گلبرگ کے خستہ حال گھر میں رہائش پذیر ہیں تاہم معلومات لینے پر روبینہ اور باقی گھر والے روحی بانو کے پتے سے بے خبر دیکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری پر 70 اور 80 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ روحی بانو نے نفسیات کے علوم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی مگر اداکارہ کی خود کی زندگی ایک سانحہ کی مانند گزر رہی ہے۔ روہی بانو کی دو ناکام شادیاں اور جوان بیٹے کے قتل نے نہیں دماغی مرض میں مبتلا کر دیا تھا۔ پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نواز رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں