69

پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور یو ٹرن لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر حماد اظہر نے قوم کو’ گناہ’ سے بچا لیا۔ان کا کہنا ہے کہ سگریٹ پر گناہ ٹیکس کی تجویز ابھی تک ایف بی آر کو نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق جب سے حکومت کی طرف سے سگریٹ پینے پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ سامنے آیا تب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چڑھ گئی

کچھ صارفین نے اسے مضحکہ خیز بیان قرار دےد یا ہے ،جب کہ کچھ صارفین نے حکومت کے اس فیصلے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ابھی تک سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے سے متعلق تجویز ایف بی آر کے پاس نہیں آئی۔گناہ ٹیکس لگانے کی تجویز وزارت صحت کی ہے جب یہ تجویز ایف بی آر کے پاس آئے گی تو جائزہ لیں گے۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس جیسے ٹیکس مخلتف ممالک میں لگائے جاتے ہیں جہاں تمباکو جیسی چیزوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔واضح رہے حکومت سگریٹ پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔گناہ ٹیکس سےجمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی۔گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گناہ ٹیکس آمدن وزیراعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی۔ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔فی سگریٹ پیکٹ پر 5 تا 15 روپے ٹیکس عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس کا نفاذ کرنے والا دوسرا ملک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں