70

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد وزیراعظم عمران خان کو مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بڑی پیشکش ، پاکستان میں کیاہونیوالا ہے ؟ جانئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عمران خان حکومت کو بل گیٹس نے ایک اور بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو سافٹ پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص تصور کیے جانے والے مائیکر وسافٹ کمپنی کے بانی نے اپنے خط میں

پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ بل گیٹس فاؤؤنڈیشن پولیو، صحت عامہ کے شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گی، مائیکرو سافٹ کے بانی نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کاعزم کیا، توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے جلد اس خط کا جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ 5 دسمبر 2018 کو بل گیٹس نے وزیر اعظم خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ، اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔تجزیہ کاروں کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کرنا ایک اہم اقدام ہے، جس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، بلکہ روزگار کے نئے موقع بھی پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں