169

ریاکاری

بیان کیا جاتا ہے کہ ایک ریاکار شخص جو صرف دنیا کو دکھانے کے لئے نیکیاں کرتا تھا۔ایک دن بادشاہ کا مہمان ہوا۔اس نے بادشاہ پر اپنی بزرگی کا رعب ڈالنے کے لئے بالکل تھوڑا سا کھانا کھایا لیکن نماز میں کافی وقت لگایا ۔جب یہ شخص بادشاہ سے رخصت ہو کر اپنے گھر

آیا تو آتے ہی کھانا طلب کیا۔ اس کے بیٹے نے کہا کیا آپ نے بادشاہ کے ساتھ کھانا نہیں کھایا تھا؟اس نے کہا ،وہاں میں نے اس خیال سے کم کھایا تھا کہ بادشاہ کو میری پر ہیز گاری کا اعتبار آجائے اور اس کے دل میں میری عزت زیادہ ہو۔بیٹے نے کہا ،پھر تو آپ نماز بھی دوبارہ پڑھیں کیونکہ وہ بھی آپ نے بادشاہ کو خوش کرنے کے لئے ہی پڑھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں