630

سشما سوراج کو تو ہماری ماورا حسین ہی کافی ہے ۔۔۔ پاکستانی نوجوان اداکارہ نے بھارتی وزیر خارجہ کی ایسی طبیعت صاف کی کہ پوری دنیا میں شرمندہ ہوکر رہ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا، چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے

نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے لہٰذا آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ لیکن صرف فواد چوہدری نے ہی نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے، ماورا حسین نے تین روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گڑگاؤں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازعہ پر جنونی ہندوؤں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے، اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گیس کے بلوں میں اضافی وصولیاں صارفین کو تیس جون تک واپس کرے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ تیس جون تک اضافی وصولیاں واپس کریں گے، اور اب یہ خبر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں