590

عوام کی بلے بلے ۔۔۔ گیس کے اضافی بل کس تاریخ کو واپس ملیں گے ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گیس کے بلوں میں اضافی وصولیاں صارفین کو تیس جون تک واپس کرے گی، اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلطی کا اعتراف

کرچکے ہیں۔ تیس جون تک اضافی وصولیاں واپس کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ قیمتوں میں اضافے گیس کمپنیوں کی درخواست کے مطابق کئے جائیں۔ اوگرا درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا جبکہ اوگرا کے فیصلے کے بعد اضافے یا ردوبدل کا حتمی اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ کوشش کریں گے آئندہ بھی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے کم ریٹ پر بات ہوئی ہے۔ گیس خریداری مجبوری نہیں ہے۔ فیصلہ ملکی مفاد کے مطابق کریں گے۔ سمندر سے گیس کی دریافت کے حوالے سے مثبت چیزیں مل رہی ہیں۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا، چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے لہٰذا آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ لیکن صرف فواد چوہدری نے ہی نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں