962

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں ؟ صبح سویرے پاکستانیوں کیلئے اچانک بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ سے مذاکرات کے دوسرے دن پاکستان کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق دوسرے دن ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے لیے 40 تجاویز میں سے 9 کا جائزہ لیا گیا۔ ایشیا پیسفک رپورٹ پر موثر دفاع کرتے ہوئے

وزارت خزانہ نے منی لانڈرنگ کے لیے قوانین اور ریگولیشنز پر بریفنگ دی، دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ غیر منافع بخش اداروں کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ رکھا جائے گا جبکہ غیر منافع بخش اداروں کی ریگولیشنرز بہتر بنائی گئی ہیں، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف حکام کو مالیاتی اداروں کے اہداف سے آگاہ کیا گیا جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن اور جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کاروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، پاکستانی حکام نے بتایا کہ مالیاتی اداروں کی تمام ٹرانزیکشن مانیٹر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مشکوک فرم اور ٹرسٹ کی رجسٹریشن روکنے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ وفاق کی طرح صوبائی اور ضلعی سطح پر رجسٹریشن موثر بنائی جائے گی، یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے رواں ماہ 17 مارچ کو اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا تھا، عامر لیاقت نے اگرچہ مہوش حیات کو صرف تمغہ امتیاز دیے جانے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا تھا، تاہم انہوں نے اداکارہ پر تنقید ایسے وقت میں کی تھی جب انہیں چوتھے بڑے سول اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا، عامر لیاقت نے دراصل مہوش حیات کو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی کہانی ان کے گرد گھومتی ہے اور ان کی رضامندی کے بغیر ہی انہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں