418

عامر لیاقت، مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کی لڑائی شدت اختیارکرگئی ۔۔ پاکستان کے 3 بڑے ناموں کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے رواں ماہ 17 مارچ کو اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا تھا، عامر لیاقت نے اگرچہ مہوش حیات کو صرف تمغہ امتیاز دیے

جانے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا تھا، تاہم انہوں نے اداکارہ پر تنقید ایسے وقت میں کی تھی جب انہیں چوتھے بڑے سول اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا، عامر لیاقت نے دراصل مہوش حیات کو گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کی کہانی ان کے گرد گھومتی ہے اور ان کی رضامندی کے بغیر ہی انہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا، مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اداکارہ کی ٹوئیٹ پر کمنٹ کیا تھا کہ ‘تو کیا میں بھی آپ کے خلاف فلم لوڈ ویڈنگ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر نہ کروں، جو کہ پوری فلم میرے گرد گھومتی ہے، جس میں میری رضامندی کے بغیر مجھے غلط انداز سے پیش کیا گیا اور کردار کشی کی گئی۔ ایک فنکار ہونے کے ناطے آپ کو ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہئے تھا مگر آپ اسے روک نہیں سکیں، اگرچہ مہوش حیات نے عامر لیاقت حسین کی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا تھا، تاہم اب ٹی وی میزبان نے اداکارہ سمیت ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پوری ٹیم کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے، عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ وہ جلد ہی مہوش حیات، فہد مصطفیٰ اور ’لوڈ ویڈنگ‘ کی پوری ٹیم کے خلاف عدالت جائیں گے، یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اگرچہ مہوش حیات کو صرف تمغہ امتیاز دیے جانے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا تھا، اب یہ شدت اختیار کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں