172

’’ پہلی محبت میں ناکامی کے بعد جب مجھے دوسری بار محبت ہوئی تو ۔۔۔‘‘ معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی سچی اور ناکام عشقیہ داستان منظر عام پر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی شادی ناکام کیوں ہوئی؟ اداکارہ نے پہلی بار خود ہی وجہ بتا دی ہے ۔
صنم سعید کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے کامیاب جوہر دیکھا کر کامیابیاں سمیٹیں۔ لیکن کامیاب اداکارہ کی ازدواجی زندگی کامیاب کیوں نہ رہ سکی؟ اداکارہ نے پہلی بار لب کشائی کر دی ہے ۔ صنم سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ مجھے زندگی کے شروع کے ایام میں ہی سکول کے دنوں میں اپنے کلاس فیلو سے محبت ہوگئی تھی لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور انکا دوست انہیں تنہاء چھوڑ گیا ، جس کے بعد صنم سعید نے زندگی میں کبھی بھی دوبارہ محبت اور شادی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انہیں ایک بار پھر کسی سے محبت ہوگئی اور یہ محبت شادی پر منتج ہوئی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے بتایا کہ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی منتقل ہوگئیں اور وہاں پہنچ کر ان کے بھی وہی خواب تھے جو کہ ایک عام لڑکی کے ہوتے ہیں۔ لیکن شادی کے تقریباً دو سال بعد ہی اپنی ازدواجی زندگی جن میں گھر گھرستی اور بچوں کی دیکھ بال جیسے کام آتے ہیں وہ بیزار ہونا شروع ہوگئیں۔
انکا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بہت اچھے انسان تھے لیکن وہ انہیں ایک اچھی بیوی کی طرح توجہ نہ دیں پائیں، شادی کے بعد محسوس ہوا کہ میں ایک آزاد قسم کی لڑکی ہوں جو کسی کے اشاروں پر نہیں چل سکتی اور نہ اپنی زندگی کو کسی کے مطابق گزار سکتی ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت آیا جب وہ اپنی والدہ کو انکی بیماری میں توجہ دیتی رہی جب کہ انکی دوسری توجیح انکا کام تھا جبکہ شادی شدہ عورت کا کام اپنے شوہر ، گھر اور اپنے بچوں کا دھیان رکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ اپنے شوہر کےساتھ بہت غیر منصفانہ سلوک کرتی رہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کو بہتر سمجھا ۔
صنم سعید نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انکی شادی کے خاتمے میں انکے شوہر کا کوئی قصور نہیں بلکہ انہوں نے خود اپنی ازدواجی زندگی کو ختم کیا ہے جبکہ انکے شوہر بہت ہی شریف النفس انسان تھے ۔ صنم سعید کا کہنا تھا کہ شادی کے ختم ہوتے ہی میں نے ایسا محسوس کیا جیسے میں بالکل آزاد ہوگئی ہوں۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنم سعید کے سابق شوہر شوبز سے وابستہ نہیں تھے بلکہ و ہ ایک بینکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں