21

دوسرا ون ڈے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : جیند خان کے بارے میں تشویشناک خبر آگئی

دبئی (ویب ڈیسک) جنید خان دائیں پاؤں میں درد کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ٹیم فیزیو تھراپسٹ کے مطابق جنید خان کے دائیں پاؤں میں سویلنگ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاؤں میں شدید درد ہے ،جبکہ پاؤں کی دوسری انگلی میں انفیکشن

ہو گئی جس کی وجہ سے وہ آج کااور تیسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے ، ٹیم ذرائع کے مطابق ان کی جگہ پر کس کھلاڑی کو کھلایا جائیگا، ا س اعلان بعد میں کیا جائیگا ۔ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان فٹنس کے مسائل سے دوچار ہونے کے باعث قائد اعظمٹرافی ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق جنید خان حبیب بینک کی ٹیم میں شامل تھے تاہم فٹنس متاثر ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل نہیں کھیل رہے۔ دوسری جانب جنید خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس کاجائزہ لیا جارہا ہے کیوں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔ واضح رہے قائداعظم ون ڈے کپ میں حبیب بینک اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جنید خان حبیب بینک کی ٹیم میں شامل تھے لیکن فٹنس متاثر ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل نہیں کھیل رہے۔ دوسری جانب جنید خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس کاجائزہ لیا جارہا ہے کیوں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں