188

پکی کھجوریں

کسی عالم سے دریافت کیا گیا۔”اگر کوئی پارسا شخص انتہائی حسین ہو اور کسی بند کمرے میں کسی حسینہ کے ساتھ محو گفتگو ہو۔ ایسے میں انہیں دیکھنے والا کوئی نہ ہو۔ نفس بھی طلبگار قربت ہو، اور شہوت بھی غالب۔ مقولہ عرب کے مطابق کھجوریں پکی ہیں اور باغبان روکنے والا نہیں۔ کیا

یہ ممکن ہے کہ ایسی حالت میں پرہیز گاری کی وجہ سے بچا رہے۔”عالم نے جواب دیا۔” اگر اپنے آپ کو خرمستیوں سے بچا بھی لےتو برائی کرنے والوں کی بدخوئی اور ملامت سے نہ بچ سکے گا۔ “حاصل کلام؛انسان اپنے نفس کی برائی سے بچ سکتا ہے مخالف کی بدگمانی سے نہیں۔لیڈرز کی دس بڑی خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی اس کی کریڈیبلٹی ہوتی ہے۔ لوگ اسکے ایک لفظ پر نہ صرف یقین کرتے ہیں بلکہ اس پر ایمان کی حد تک اعتماد بھی کرتے ہیں۔ وہ کہتا ہے‘ اٹھو‘ تو لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو جاتے ہیں‘ وہ کہتا ہے چل پڑو تو لوگ اسی وقت گھر بار‘ کاروبار اور زمین جائیداد چھوڑ کر چل پڑتے ہیں اور وہ کہتا ہے بیٹھ جاﺅ تو لوگ سانس روک کر زمین پر جم کر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں