1,452

’’ میاں صاحب یہ ہوتا ہے فاروڈ بلاک، اسے کہتے ہیں فاروڈ بلاک ‘‘چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) اُدھیڑ کر رکھ دی، کون کونسے رہنماؤں کو اپنے ساتھ ملا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بہت جلد فاروڈ بلاک بنے گا اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو

لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ نے میں فاروڈ بلاک بن چکا ہے جسکی تشکیل آخری مراحل میں ہے، اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے، نہ کسی بلاک سے کوئی تعلق ہے اور نہی کوئی بلاک آ کر ہمیں ملے گا ۔
فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے بھی 26 افراد تیاری کر چکیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر بھی تقریباً 26 افراد تیاری کررہے ہیں، جو بہت جلد اُڑ جائیں گے ، یہ جو پارٹیوں کے اندر سرگرمیاں چل رہی ہیں اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن خود پارٹی کے کارکنان ہی اگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائیں جائیں تو اس میں تحریک انصاف کا کیا قصور ہے ۔
خیال رہے کہ ابھجی کچھ دیر قبل پی پی رہنماء امتیاز شیخ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ تھریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے اور بہت جلد پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں