202

آ ئندہ دنوں میں پاکستان کے کن حصوں میں بارش ہونے والی ہے؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، ہلکی بارش کےنتیجےمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ آج دن بھردرجہ حرارت 20ڈگری تک رہنےکاامکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے بارش کا

نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا جبکہ ہلکی بارش اور بونداباندی کی توقع ہے ، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھردرجہ حرارت 20ڈگری تک رہنےکاامکان ہے ، شہرمیں شمال مغرب سےآنےوالی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہواکی موجودہ رفتار 18 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 55 فیصدریکارڈ کیاگیا۔دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری کے نئے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے ، جس کے بعد لگت ،اسکردو، مالم جبہ، کالام، بٹ گرام ایک بار پھربرفباری شروع ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں بھی بادل برس پڑے اور پارہ منفی ایک تک گرگیا جبکہ خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری نےموسم مزید سردکردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جگہ فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا مزید امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری ک ابھی امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں