آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول اور۔۔۔بزرگ صحا فی نے پی ٹی آئی حکومت کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز دے دیاسلام آباد (ویب ڈیسک)تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے کچھ ارکان ٹوٹ چکے تھے ، چودھری پرویز الہٰی اور چودھری سرور نے بڑی مشکل سے ان کوقائل کرکے یہ سیٹیں بچائی ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے کچھ ارکان ٹوٹ چکے تھے،وہ تحریک انصاف کی حکومت سے ناراض تھے جس پر چودھری پرویزالہٰی اورچودھری سرور نے بڑی مشکل سے ان کو قائل کرکے اپنی یہ سیٹیں بچائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ماضی قریب میں یہ کیوں ایک دوسرے کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں؟ ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ قوم کو سچ بتا سکیں لیکن اب ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکا ہواہے ۔