لاہور (ویب ڈیسک )بھارت کے انتہائی معروف کرکٹر سوروو گنگولی سے تو پوری دنیا ہی واقف ہے اور ان کے شاندار کریئر کے باعث انہیں بھارت میں دادا کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے ۔ عمومی طور پر بالی ووڈ ستاروں کے بچے فلموں میں ہی اپنی تقدیر آزماتے ہیں اور کھلاڑیوں کے بچے کھیلوں میں ، لیجنڈ کھلاڑیوں اور بڑی ہستیوں کے بچوں کے بارے میں میڈیا اکثر ہی بے چین نظر آتا ہے ۔ تاہم یہاں پر ذکر سوررو گنگولی کی بیٹی کا کرنے جا رہے ہیں جو کہ اب بڑی ہو چکی ہیں اور کھلاڑی نے اپنی بیٹی کی انتہائی شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے جو کہ ہر باپ کے دل کی آواز ہے ۔ سوروو گنگولی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے ۔ بھارتی سابق کپتان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میری بیٹی ثناء بہت زیادہ دیر پہلے پیدا نہیں ہوئی ، یہ اب بڑی ہو چکی ہے، اسے دیکھیں۔ بھارت کے معروف کھلاڑی گنگولی نے 1997 میں اپنی بپچن کی محبت دونا روئے کے ساتھ شادی کی اور ان کے گھر 2001 میں ایک خوبصورت بیٹی پیدا ہوئی جو کہ اب 17 برس کی ہو چکی ہے ۔ ۔سوروو گنگولی نے دونا روئے سے 1997 میں شادی کی ، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی شادی ہے جس کے بارے میں بھارتی میڈیا میں بتایا جاتاہے کہ دونا روئے دراصل سوروو گنگولی کی بچپن کی محبت ہیں ۔سوروو گنگولی نے 11 سال تک بھارتی ٹیم کے کپتان رہے اور انہوں نے اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 2007 میں کھیلا تھا ۔بھارت میں سوروو گنگولی کو لوگ پیار سے ” دادا “ کہہ کر پکارتے ہیں جس کے معنی بڑے بھائی کے ہیں ۔